1 مئی، 2010، 3:43 PM

ہندوستانی سفارت کار

ہندوستان نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی سفارتکار کو جیل بھیج دیا ہے

ہندوستان نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی سفارتکار کو جیل بھیج دیا ہے

جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہندوستانی سفارت کار مادھوری گپتا کو عدالتی تحویل میں 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہندوستانی سفارت کار مادھوری گپتا کو عدالتی تحویل میں 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 تیس ہزاری عدالت نے پولیس کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ پولیس اس سے قبل مادھوری گپتا کوریمانڈ میں رکھنے کے باوجود کوئی معلومات نہ نکلوا سکی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں متعین سفارتکار مادھوری گپتا کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 27اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ۔ہندوستانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی میں گرفتار کی جانے والی ہندوستانی سفارت کار نے پاکستان کو افغانستان میں بھارتی منصوبوں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

News ID 1074531

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha